سری لنکن کھلاڑی چماراکپوگیدرا زخمی، آج میچ میں شرکت مشکوک

Oct 20, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں سری لنکن کھلاڑی چمارا کپوگیدرا انجرڈ ہوگئے جنہیں پہلے فوری طور پر فیلڈ سے باہر لےجایا گیا بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران کپوگیدرا پیچھے سے آنےوالی تھرو کو نہ دیکھ سکے جو ان کے آنکھ کے نچلے حصے پر جالگی ۔ ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کپوگیدرا کی انجری کس نوعیت کی ہے اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے ان کی اگلے میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

مزیدخبریں