لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا، ون ڈے ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی سے ون ڈے ٹیم کا مورال بلند ہے۔ دو تین سینئر کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیسٹ ٹیم کو فرق پڑا ہے۔ امام الحق کے پہلے میچ میں سنچری کرنا پاکستان کرکٹ کے لئے خوش آئند ہے۔ امام الحق کی سلیکشن سے چیف سلیکٹر اور ان پر دباو تھا۔ نوجوان کھلاڑی کو انڈر 19 اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی بنیاد پر ٹیم میں آیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محمدحفیظ کا ابھی صرف ایکشن رپورٹ ہوا ہے، اﷲ نہ کرئے کہ محمد حفیظ کے کیرئیر کو نقصان پہنچے۔ پاکستان ٹیم میں بطور آل را¶نڈر انکی موجودگی بہت اہم ہے۔
a
ٹیسٹ ٹیم کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا، ون ڈے ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا ہے سابق کپتان مصباح الحق
Oct 20, 2017