امریکی جمناسٹک ٹیم کے ڈاکٹر لاری نثار نے زیادتی کا نشانہ بنایا ‘اولمپک گولڈ میڈلسٹ میکائیلہ میکالہ مارونے کا الزام

Oct 20, 2017

لندن (سپورٹس ڈیسک) لندن اولمپک 2012ءکی گولڈ میڈلسٹ میکائیلہ مارونے نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی جمناسٹک ٹیم کے ڈاکٹر لاری نثار نے انہیں تیرہ سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔21سالہ میکائیلہ کا کہنا تھا کہ وہ سات سال تک زیادتی کا نشابہ بنتی رہی ۔ٹیکساس میں نیشنل ٹریننگ کیمپ کے دوران اس سے زیادتی کی گئی ‘جب تک کھیل کو خیرباد نہیں کیا یہ عمل جاری رہا ۔ نثار آج کل مشی گن جیل میں ٹرائلز کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ان پر بچوں سے زیادتی کے الزاامات عائد کئے گئے تھے ۔

مزیدخبریں