لاہور ( کلچرل رپورٹر) فلمسٹار نور نے کہا کہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اب کسی فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کروں گی، ہر انسان کو خدا سے ہدایت مانگنی چاہیے، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے خدا نے ہدایت دی اور اب باقی زندگی خدا کی راہ پر بسر کرنا چاہتی ہوں۔ زندگی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ دوسری اداکاراﺅں کے لئے دعا کرسکتی ہوں۔