لاہور/ گوجرانوالہ/ شیخوپورہ/ قصور (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوو¿ں شاہدرہ کے رہائشی نسیم کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ روپے مالےت،برکی میں جنید کے گھر سے 5 لاکھ مالےت ،سبزہ زار کے علا قے میں عزیز کے گھر سے 4لاکھ مالےت، ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں امین کے گھر سے 3لاکھ مالےت، لٹن روڈ کے علاقہ میں وقاص کے گھر سے 2لاکھ مالےت، فیصل ٹاﺅن مےں نثار کے گھر سے ڈےڑھ لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ باغبانپورہ انگوری باغ سکیم نمبر 2 مےں دو ڈاکوخواتین محفل میلاد کا دعوت نامہ دینے کے بہانے ایک گھر میں داخل ہوئیں اورگھر مےں موجود ساس اور بہو کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4 لاکھ مالےت کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ سول لائن میں خالق کی فیملی کو یرغمال بنا کر ساڑھے 4لا کھ مالیت، گجرپورہ میں ماجد کی فیملی سے ڈےڑھ لاکھ مالےت، گلبرگ مےں حفےظ سنٹرکے قرےب وقار کی بےوی سے اےک لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، سٹی رائیونڈ میں منیر اور اس کے دوست سے 7لاکھ 80ہزار، گلشن راوی میں فرید اور اس کے تین عزیزوں سے 5لاکھ 12ہزار، شفیق آباد میں وحید سے ایک لاکھ 70ہزار، شاہدرہ میں شہزاد سے ایک لاکھ 57ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ستوکتلہ میں خلیل، چوہنگ سے اختر، برکی سے شوکت کی کارےں جبکہ شاہدرہ سے یوسف، اچھرہ سے کاشف، شمالی چھاﺅنی سے جنید، نولکھا سے جاوید،نواب ٹاﺅن سے شہبا ز،سول لائن سے نواز،نواں کوٹ سے واجد،کاہنہ سے مزمل، گلبرگ سے شاہد، شادباغ سے جمال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہےں۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سوہدرہ کے علاقہ کوٹلہ پےراں مےں خطرناک اشتہاری مجرم مبےنہ پولےس مقابلے مےں ہلاک ہو گےا ،مجرم متعدد اضلاع مےں قتل ، اقدام قتل ، ڈکےتی ، رہزنی اور دےگر مقدمات مےں ملوث تھا ،تفصےلات کے مطابق سرکل وزےر آباد پولےس کو ا طلاع ملی کہ مجرم ا شتہاری شہزاد عرف صابو سکنہ ونجو والی اپنے دےگر ساتھےوں کے ہمراہ کوٹلہ پیراںعلاقہ تھانہ سوہدرہ میں موجود ہے اور منشےات فروشی مےں مصروف ہے ، اطلاع پرتھانہ سوہدرہ پولےس نے تھانہ سٹی و صدر وزےر آباد کی پولےس نفری کے ساتھ مل کر ملزم کی گرفتاری کے لئے رےڈ کےا ، ملزمان نے پولےس کو دےکھتے ہی مبےنہ طور پر پولےس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ،حفاظت خود اختےاری کے تحت پولےس نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر موقع سے لاش ملی جس کی شناخت مجرم اشتہاری شہزاد عرف صابوسکنہ ونجو والی کے نام سے ہوئی ،ملزم کے پاس پڑا ہوا پسٹل معہ گولےاں قبضہ پولےس مےں لی گئےں، ملزم اپنے ہی سا تھےوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ، ہلاک ہونے والے مجرم اشتہاری کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا مجرم اشتہاری گوجرانوالہ، جھنگ، آزاد کشمےر ، کنجاہ و دےگر علاقوں مےں درجنوں مقدمات مےں ملوث تھا، سٹی پولےس آفےسر اشفاق خان نے جرا¿ت اور بہادری پر پولےس ٹےم کے لئے انعامات اور تعرےفی اسناد کا اعلان کےا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ فیصل آباد روڈ ارائیانوالی پلی کے قریب پر سرشام سینٹری کے سامان کی دکان پرآنے والے دو ڈاکوﺅں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان ارشاد احمد کو گولی مار دی فوری طور پر ہسپتال لایا گیا یہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ڈاکو دکان میں داخل ہوئے جہاں اس وقت نوجوان ارشاد احمد موجود تھا ایک ڈاکو نے اسے پکڑا اور دوسرے نے کیش والے دراز کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو17سالہ ارشاد نے ڈاکوکوگرانے کی کوشش کی جس پر دوسرے ڈاکو نے اسے گولی ماردی فائرنگ کے بعد ڈاکو درجنوں شہریوں کی موجودگی میں فرار ہوگئے اس وقوعہ کے بعد ریسکیو1122کے عملے نے دکان پرپہنچ کرزخمی نوجوان ارشاد کو سول ہسپتال پہنچایا مگروہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تھانہ صدر قصورکے علاقہ کھارہ بائی پاس کے قریب ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں کے دوران لوٹی گئی رقم کی تقسیم پر تین ڈاکوﺅں کا آپس میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک خطرناک ساتھی ڈاکوہلاک ،دو فرار۔ ہلاک ہونے والا ڈاکواعجاز عرف ججی بدنام زما نہ اور پنجاب کے تین اضلاع میں33سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رات لیاقت نامی شخص نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ کھارہ بائی پاس کے قریب تین نامعلوم ملزمان آپس میں جھگڑ رہے ہیں وقوعہ کی اطلاع پاکر تھانہ صدر قصور پولیس فوری موقع پر پہنچی توایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام اعجاز عرف ججی سکنہ حویلی لکھا بتایا جو کہ ضلع قصور، لاہور اور اوکاڑہ میںرابری ، ڈکیتی،رابری معہ قتل،چوری اور اسلحہ ناجائز کی 33سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ،زخمی ڈاکو نے مزید بتایا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا جو ہم وارداتوں کے دوران لوٹی گئی رقم تقسیم کررہے تھے کہ میرا اپنے دو ساتھیوں کیساتھ جھگڑا ہوگیا جنہوں نے فائرنگ کر کے مجھے شدید زخمی کردیا اور موقعہ سے فرار ہوگئے ہیں ،زخمی ڈاکو کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگیا پولیس نے موقعہ سے ایک عدد پسٹل اور گولیوں کے خول بھی برآمدکرلیے ہیں ۔ تھانہ صدر قصور پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے2 ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔