مدارس کے طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے اجلاس شرکاءکی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مدارس کے طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کئے جانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز یہاں منعقد ہوا ۔ قوی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر حسنات احمد نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں جامعہ اشرفیہ، منہاج القران ،جامعہ تعلیمات اسلامیہ، دارلعلوم غوثیہ بھیرہ شریف، ملک کے اہم دینی تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی‘ بیان کے مطابق تمام شرکاءنے اب تک کئے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن