لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما،چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ فرد جرم میں عائد الزامات کے حوالے سے شریف خاندان سے ایک سال سے وضاحتیں مانگی جا رہی تھیں جو وہ نہیں دے سکا ، فرد جرم کے الزامات درست ہیں،ملزمان شور مچانے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت دیں۔انتخابی جلسوں کی تقریروں ،میڈیا کانفرنسوںاور عدالتی کارروائی میں فرق ہوتا ہے، انسانی حقوق کی دہائیاں دینے والے بتائیں جب ماڈل ٹائون میں 100شہریوں کو گولیاں ماری گئی تھیں اور 14لاشیں گرائی گئیں تب انسانی حقوق ،جمہوری اقدار اور سیاسی اخلاقیات کہاں تھی۔