پٹاخوں پر پابندی لگانے والے لاﺅڈ سپیکر کی اذان پر پابندی کیوں نہیں لگاتے گورنرتریپورہ کی ہرزہ سرائی

تریپورہ (آن لائن) اذان کو پٹاخوں سے تشبیہہ دے کر تریپورہ کے گورنر نٹھ گٹارائے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا گورنر گٹارائے نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی عائد کرنے والے لاﺅڈ سپیکر کی اذان پر پابندی کیوں نہیں لگاتے ۔تریپورہ کے گورنر گٹارائے کے متنازعہ بیان نے اخبارات اور میڈیا مین خوب ہلچل پیدا کر دی ہے تاہم انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹاخوں سے پیدا ہونے والی صوتی آلودگی پر خوب واویلہ مچایا جا رہا ہے تو پھر لاﺅڈ سپیکر پر دی جانے والی اذان کے بارے میں کیا خیال ہے ۔گٹارائے نے کہا کہ اذان کے شور پر سیکولر لوگوں کی خاموشی مضحکہ خیز ہے معلوم ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن