شیخوپورہ کے عوام کو سرکاری سطح پرسفر کی سہولتیں میسر نہیں

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے عوام کو سرکاری سطح پرسفر کی سہولتیں میسر نہیں ہے شیخوپورہ سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں طالب علم کاروباری حضرات اور نوکری پیشہ لوگ لاہور کا سفر کرتے ہیں شیخوپورہ سے لاہور تک چلنے والی ویگنوں میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھائی جا رہی ہے جبکہ ایک ایل ٹی سی بس سروس ہزاروں افراد کا بوجھ برداشت نہیں کر رہی جس پر شیخوپورہ کے شہریوں اور طلباء وطالبات کو کئی کئی گھنٹے ویگنوں اور مسافر بسوں کا سڑکوں کے کنارے کھڑے ہوکر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ شیخوپورہ کے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ سے لاہور تک شٹل ٹرین سروس فوری طور پر شروع کی جائے اس کے لیے محکمہ ریلوے کو کوئی اضافی اخراجات یا ریلوے لائن نہیں بچھانا پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...