شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کا سہرا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سر ہے ‘ پی ٹی آئی کی حکو مت کا عو ام پر مسلط ہونا کسی عذا ب سے کم نہیں ہے رو پے کو بے قدر کر کے ڈا لر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کرنا عقل مندی نہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ عوا م کو سبز باغ دکھانی والی پی ٹی آئی نے انہیں مزید دشواریوں کا شکار کردیا ہے پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈا لر 137تک پہنچا ہے جس کے منفی اثرات پاکستانی معیشت پر مرتب ہور ہے ہیں ایک طرف تجا و ز ا ت کے خاتمہ کی آڑ میں لوگوں کو بے روز گا رکیا جا ر ہا ہے ۔