ہم نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

کراچی (نیوزرپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ نصابی تعلیم کیساتھ ساتھ ذہنی آسودگی کیلئے مقابلہ جات کا انعقاد ضروری ہے ہم نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ تقریب میں 2017میں ہفتہ طلبہ کے مقابلہ جات میں اول، دوئم اور سوئم جبکہ انٹر اسکول ٹورنامنٹ کے مختلف کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ اس ٹورنامنٹ میں 200 سے زائدگورنمنٹ اور نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن