حکومت اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کرکے ایک سال کیلئے منجمد کر دے: میاں عثمان

لاہور( کامرس رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 30سے 50فیصد کمی کر کے انہیں کم از کم ایک سال کےلئے منجمد کر ے ،حساس اشاریے بڑھنے سے تنخواہ دار اورروزانہ اجرت پرکام کرنے والے طبقے کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کےلئے آنے والے صارفین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حالیہ دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 50فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

جس نے غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ حکومتی اقدامات سے واضح ہے کہ آنے والے مہینوںمیںریلیف ملتا نظر نہیں آرہا جس وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 30سے 50فیصد کمی کرکے انہیں کم از کم ایک سال کےلئے منجمد کرے ۔

ای پیپر دی نیشن