منشا بم کے بیٹے طارق کی24اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور

Oct 20, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زمینوں پر قبضے سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو اس عرصہ کے دوران لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے منشا کھوکھر عرف منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق اسے اسلام آباد میں موجودگی کے دوران علم ہوا ہے کہ اس پر مقدمات درج ہیں اور پولیس ممکنہ طور پر گرفتار کر سکتی ہے۔ لاہورہائی کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست بھی دائر نہیں کرسکتا اس لئے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔عدالت نے 5 روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے طارق منشا کو 24 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
طارق منشا

مزیدخبریں