اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ، اجلاس کے دوران وزرا نشستوں سے اٹھ گئے وزیراعظم کا باہر جانے سے انکار

Oct 20, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کے مشاورتی اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سکیورٹی حکام نے میٹنگ آفس سے باہر آنے کو کہا تاہم وزیراعظم میٹنگ روم سے باہر نہ جا سکے اور کہا کہ زلزلہ تو آ رہا ہے اب کیا کر سکتے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی اجلاس کے دوران موجود وفاقی وزرا نشستوں سے کھڑے ہو گئے لیکن وزرا، وزیراعظم کو نشست پر براجمان دیکھ کر دوبارہ بیٹھ گئے۔
وزیراعظ/ زلزلہ

مزیدخبریں