لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر مےں لےنڈ رےکارڈ مےنجمنٹ سسٹم اراضی سےنٹرز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت اراضی سےنٹرز کے دائرہ کار کو قانونگوئی تک بڑھاےا جائے گا۔ پہلے مرحلے مےںقانونگوئی کی سطح پر 102نئے اراضی سےنٹرز قائم کئے جائےں گے ۔ 20موبائل وےن خرےد کرانہےں موبائل اراضی سےنٹرز مےں تبدےل کرنے کا بھی فےصلہ کےا گےا ہے۔ ےہ پروگرام عام آدمی کو سہولتےں فراہم کرے گا۔ وزےراعلیٰ نے موبائل وےنز کی خرےداری اور قےمت کے تعےن کے حوالے سے ٹےکنےکل کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کی اور کہا کہ متعلقہ محکمے نئے سےنٹرز کے قےام کےلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھےں۔ علاوہ ازیں وزیر پٹرولیم، تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی مسائل حل کرنے کےلئے جدید شکایت سیل بنایا جائے گا اور شکایت سیل کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ میرا اپنے عوام کے ساتھ رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ موجودہ حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی۔ مشکل وقت زیادہ دیر نہیں رہے گا اور جلد عوام کی عارضی مشکلات دو ر ہوںگی کےونکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں اور عملی اقدامات کرتے ہیں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ سابق دور کھوکھلے نعروں اور نمائشی منصوبوں کا دور تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ جو کام کرکے عوام کی خدمت کر ے گا وہی عہدے پر رہے گا۔ تحریک انصاف ملک میں مثبت تبدیلی کی علامت بن چکی ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، شفافیت، سادگی اور کفایت شعاری تحریک انصاف کا طرئہ امتیاز ہے۔ ہم نے ہر کام میرٹ پر کیا ہے اور میرٹ پر ہی کریں گے،کرپٹ عناصر کی اس صوبے میں کوئی گنجائش نہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ اپوزیشن حکومت کی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔ عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔ اپوزےشن نان اےشوز پر سےاست کررہی ہے، مخالفےن اپنا سےاسی مستقبل تارےک دےکھ کرخوف زدہ ہوچکے ہےں۔ عمران خان کی قےادت مےں عوام کی فلاح وبہبود کا ہر وعدہ نبھائےںگے۔پاکستان کے ساتھ ساتھ پنجاب بھی بدل رہا ہے اورتبدےلی کا وعدہ پورا ہوگا۔ عثمان بزدار سے آل پنجاب آڈٹ سٹاف ایسوسی ایشن محکمہ زکٰوة کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ سے مشاورتی کونسل برائے گورننس کے کنوینر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر سلمان شاہ کی قیادت میںکونسل کے ارکان نے ملاقات کی۔ صوبے میں گورننس کے ماڈل کو بہتر بنانے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں خصوصاً تعلیم، صحت، زراعت، لائیو سٹاک میں اصلاحات کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف اور سہولتوں کی بہتر فراہمی چاہتی ہے اورآپ سب اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں- ہم آپ کے تجربے، مہارت اور پیشہ ورانہ سکلز سے استفادہ کریں گے۔
عثمان بزدار