امر تسر: راون کو جلاتے ہجوم ٹرین کی زد میں آ گیا‘61 افراد ہلاک‘72 زخمی

نئی دہلی (صباح نیوز+ اے ایف پی) بھارت میں ٹرین کے ایک حاوثے میں61 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوگئے، انڈین پنجاب کے شہر امرتسر کے پولیس کمشنر سدھانشو شیکھر نے بتایا ہے کہ دوسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین کے حادثے میں کم سے کم 61 افراد ہلاک اور 72 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی صحافی روندر سنگھ روبن کے مطابق امرتسر کے جوڑا پھاٹک پر ایک ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلایا جا رہا تھا۔ اس دوران بہت سے لوگ ریل کی پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب جب راون کے پتلے کو آگ لگائی گئی تو سٹیج سے لوگوں کے پیچھے ہٹنے کی اپیل کی گئی۔ اسی دوران لوگ پیچھے ہٹے اور پٹڑی پر ٹرین آگئی۔ لوگ آتشبازی کے باعث ٹرین کا ہارن نہ سن سکے اور وہاں موجود بھیڑ کا ایک بڑا حصہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ اس پروگرام میں سٹیج پر پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ نوجوت سدھو کی بیوی نوجوت کور سدھو بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ ہسپتالوں اور ایمبیولینس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...