واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو امریکہ داخلے سے روکنے کے لئے سرحد پر فوج بھجوانے اور میکسیکو کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کو بند کر دینے کی دھمکی دی ہے۔امریکہ کی میکسیکو کے ساتھ سرحد2,000 میل طویل ہے جہاں سے ہزاروں افراد روزانہ آر پار ہوتے ہیں جبکہ امریکہ کی میکسیکو کے ساتھ نصف کھرب ڈالر تک کی تجارت اسی سرحد سے ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں میکسیکن حکومت سے کہا ہے کہ ”میں سختی سے کہہ رہا ہوں کہ میکسیکو تارکین وطن کو روکے اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو میں فوج بلا لوں گا اور جنوبی سرحد بند کر دوں گا“۔ ہنڈراس سے ہزاروں تارکین وطن گوئٹے مالاکے راستے میکسیکو پہنچ رہے ہیں جہاں میں سے اکثریت بہتر زندگی کی تلاش میں غیر قانونی طور امریکہ آکر روپوش ہو جاتی ہے۔
میکسیکو تارکین کی امریکہ آمدروکے ورنہ فوج بلاکر جنوبی سرحد بند کر دونگا : ٹرمپ کی دھمکی
Oct 20, 2018