اسلام آباد (آئی این پی+صباح نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری سے آذر بائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں آذربائیجان اور پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ میڈیا‘ انفارمیشن اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے کشمیر پر مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر سفیر نے وزیراطلاعات کو باکو میں عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں، اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ ملک سے فرار نہ ہوتے۔ لٹیروں کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کے لئے امتحان ہے۔
فواد چودھری سے ملاقات، کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں: سفیر آذر بائیجان
Oct 20, 2018