کابل‘ اسلام آباد (این این آئی) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے جبکہ صوبہ قندھار میں انتخابات ایک ہفتے کیلئے مو¿خر کر دیئے گئے۔ افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز گورنر کے کمپاﺅنڈ پر ہونے والے حملے کے بعد انتخابات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیے گئے ہیں۔ افغان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قندھار کے عوام حملے کے بعد ووٹ ڈالنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقغانستان میں پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے حملے کے بعد قندھار میں الیکشن مو¿خر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ قندھار میں گورنر کمپاﺅنڈ میں حملے کے الزام میں 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر طورخم اور چمن کی سرحد آج بند کر دی۔