کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہمیںدیوارسے لگانیکی ہرسازش ناکام ثابت ہوگی، کرپٹ لوگ اپنی خیرمنائیں،بانیان پاکستان بنگلہ بولنے والوںکوکسی سے حب الوطنی کی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، بنگالی پاکستانی تھے،ہیںاورہمیشہ رہیںگے،وہ دن ضرورآئیگاجب ہرایک مخالف بھی بانیان پاکستان کی اولادوںکو محبت کی نظروںسے دیکھے گااوردیگراقوام کے برابران کے حقوق کوبھی تسلیم کرے گا،ہمیںبوجھ سمجھنے والے پہلے بتائیںقرارداد پاکستان پیش کرنے کی سعادت کس خوش نصیب کوحاصل ہوئی تھی،اس کاتعلق کس قوم سے تھااوردنیااسے کس نام سے پہچانتی اورپکارتی ہے،شیربنگال کون تھا،ان خیالات کااظہار پاک بنگالی جرگہ کے رہنمائوںخالدعزیزی،ابوعاتکہ ،حنظلہ ہاشمی،سعیدصدیقی،محمدسرور،حسنین الحسینی، انجینئر رمضان ،اسامہ ہاشمی ،حافظ دلاور ودیگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جرگہ رہنمائوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت جب بنگلہ بولنے والوںکوان کے آئینی اوربنیادی حقوق
بآسانی فراہم کررہی ہے توکرپٹ عناصرکے پیٹ میںمروڑپیداہوگیاہے ۔