عام انتخابات میں جو کچھ ہوا اسے ضمنی میں نہ دہرایا جائے، خواجہ اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے حلقہ این اے 247کے مرکزی الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این 247کے حق پرست عوام اتوارکی صبح پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگائیں ہمیں یہ بتانا ہے کہ کوئی بھی سازش حق پرست عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ نہیں کرسکتی اور ہر حق پرست یہ سوچ کر گھر سے نکلے کہ اسے ایم کیوایم کو جتانا ہے ہمارا مقصد ایم کیوایم کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ یہ و ضع بھی کرنا تھا کہ حلقہ این اے 247کی اہمیت اس لحاظ سے بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ حلقہ کراچی کا معاشی حب ہے یہاں سے ملک بھر کو ریونیوجاتا ہے۔ اس موقع پر حق پر ست امیدوار این اے 247صادق افتخار اور پی ایس 111کے امیدوار ڈاکٹر جہانزیب مغل نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین فیصل سبزواری اور زاہد منصوری بھی موجود تھے خواجہ اظہار الحسن نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ این اے 247میں محدود وسائل کے ہوتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان نے اتنی کامیاب الیکشن مہم چلائی ہے کہ جلسہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹوں کے سامنے کی جائے اور فارم 45بھی لازمی دیا جائے جنرل الیکشن میں جو کچھ ہوا اسے دہرایا نہ جائے۔آخر میں رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ این اے 247میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ایک ایسی جماعت کر رہی ہے جسکی وفاق میں حکومت ہے الیکشن کمیشن این اے 247میں ہونے والے کوڈ آف کنڈیٹ کی کھلی خلاف ورزی پر نوٹس لے ہمارے دونوں امیدوارانشاللہ پہلے بھی عوام میں کے ساتھ تھے اور جیتنے کے بعد بھی عوام میں رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن