منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگار) دیوار کے نیچے دبنے سے دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچی شدید زخمی ہو گئی مونگڑ کے رہائشی عبداللہ کے گھر کی خستہ دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں بچی اور 3خواتین دیوار کے ملبے کے نیچے دب گئیں۔ لوگوں نے تحت ملبہ ہٹایا تو منورہ بی بی سمیت دو خواتین دم توڑ چکی تھیں۔