لاہور(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن میں اگر نتائج تبدیل نہ کیے جاتے تو آج ملک میں اتنا برا معاشی بحران پیدا نہ ہوتانیب حکومت کے آلہ کار کا کام کررہا ہے۔ پچاس دنوں میں ہی تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل گئی،ضمنی انتخابات میں عوام نے جعلی حکمرانوں کو یکسر مسترد کردیا۔عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔شہباز شریف کے بیان کردہ حقائق نے انجینئرڈ احتساب بے نقاب کردیا۔ عام انتخابات میں مینڈیٹ چرایا گیا تھا ضمنی انتخاب کی شفافیت کا کریڈٹ حکومت کو نہیں جاتا یہ عوامی دبائو اور شعور تھا کہ جس نے دھاندلی نہیں ہونے دی۔ عمران خاں اتنے نیک نہ بنیںماضی میں بھی اپوزیشن کے امیدوار جیتتے رہے۔ ڈیڑھ ماہ کے اندر حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں مختلف وقود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔