یوای ٹی کالاشاہ کاکو کیمپس میں شجرکاری مہم کا آغاز

لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس میںشجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کا لا شاہ کاکوکیمپس کے طول و عرض میں تین ہزار سے زائد پودے لگائے گئے اورآگا ہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اگاہی فراہم کرنا اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔واک میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، آفیسر تعلقات عامہ علی اشرف،افیسر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،ڈاکٹر نیلم ناز،چیئر مین میتھس پروفیسر ڈاکٹر مشتاق،چیئرمین مکینیکل پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات،ڈاکٹر تنویر اور کیمپس کوآرڈینیٹر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلریو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی جانب سے جامعہ کے دیگر کیمپسز میں بھی پچاس ہزار سے زائد پودے لگانے کا ہدف دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...