لاہور (پ ر)تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس اور پی پی 166 سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی۔ مشکل وقت زیادہ دیر نہیں رہے گا اور جلد عوام کی عارضی مشکلات دور ہوں گی کیونکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں اور عملی اقدامات کرتے ہیں۔ سابق دور کھوکھلے نعروں اور نمائشی منصوبوں کا دور تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ جو کام کرکے عوام کی خدمت کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی علامت بن چکی ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ تعلیم صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شفافیت، سادگی اور کفایت شعاری تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے۔