لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کی حفاظت کا دربان اور چوکیدار ہے ،آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔مولانا عزیزالرحمان ثانی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔ علماء کرام نے حاضرین سے عودہ لیا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا جمیل الرحمان اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا احمدعلی لاہوری، مولانا عبدالشکورحقانی، مولانا حافظ اشرف گجر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ سینیٹ میںپیش کردہ نیامجوزہ ترمیمی بل قانون ناموس رسالت کو غیرمؤثربنانے کی نئی سازش تھی جوکہ پکڑی گئی ہے ،توہین رسالت کیس کے طریقہ اندراج کو مشکل سے مشکل ترین بنانا توہین رسالت کے مجرموں کوتحفظ فراہم کرنے اورانہیںقانونی سزائے موت سے بچانے کے مترادف ہے۔
قانون ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا:مولانا عزیزالرحمان
Oct 20, 2018