کراچی (این این آئی)کراچی،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس111 میں ضمنی انتخاب کل ہوں گے۔دونوں حلقوں میں تحریک انصاف، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدرمملکت عارف علوی اورگورنرسندھ عمران اسماعیل کی چھوڑی نشستوں پرضمنی الیکشن کا دنگل اتوارکوسجے گا۔کراچی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کاوقت ختم ہوگیاہے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 247پر تحریک انصاف کے آفتاب حسین صدیقی کومیدان میں اتاراہے،معروف اداکارقیصرنظامانی پیپلزپارٹی اورصادق افتخارایم کیوایم کے امیدوارہیں۔ڈپٹی مئیرکراچی ارشد وہرہ پاک سرزمین پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔