اعلی عدلیہ مخالف بیانات کیس ،فیصل رضا عابدی کا مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Oct 20, 2018

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس مخالف بیانات کیس میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ جمعہ کو ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضاعابدی کواعلی عدلیہ اور چیف جسٹس مخالف بیانات کیس میں سینئرسول جج عامرعزیزکے روبروپیش کیا،ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش درکارہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع دی جائے،ملزم کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈکی ضرورت نہیں، موکل بیمارہے ہسپتال بھیجاجائے، سینئرسول جج عامرعزیزنے فیصل رضاعابدی کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزیدخبریں