شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ بچے کے دماغ سے پیراسائیٹ بال نکال دیا

Oct 20, 2018

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)شیخ زید ہسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹرز نے10سالہ بچے کے دماغ سے کامیاب آپریشن کے بعد پیرا سائیٹ بال نکال دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز 10سالہ محمد حنیف کو سرمیں شدید درد ،بے ہوشی اور قے کی علامات پرورثاء شیخ زید ہسپتال لائے جہاں سٹی سکین کے بعد10سالہ محمد حنیف کے دماغ میں بہت بڑی (Hydafid cyst) کی تشخیص ہوئی جس پر نیوروسرجن ڈاکٹر محمد صہیب انوراور ڈاکٹر محمد علی وقاص نے10سالہ حنیف کا آپریشن تشخیص کیا گزشتہ روز نیوروسرجن ڈاکٹر محمدصہیبانور، ڈاکٹر محمد علی وقاص کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم جس میں ڈاکٹر منیبہ، ڈاکٹر عدیل کے علاوہ اپنتھزیاسپیشلسٹ ڈاکٹرذیشان خان اور ڈاکٹر نوید نے کامیاب آپریشن کے بعد 10سالہ محمد حنیف کے دماغ سے پیرا سائیٹ بال نکال دیا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق پیرا سائیٹ بال کا مکمل اور ثابت حالت میں نکالنا نہایت ضروری ہوتاہے دوران آپریشن اگر بال پھٹ جائے تو مریض کی جان جاسکتی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے اس سے بچائو کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے جبکہ گوشت کو بھی اچھی طرح پکاکر کھانا چاہیے اور اگر گوشت میں ایسی پیرا سائیٹ بال نظر آئے تو گوشت کو تلف کردینا چاہیے ۔

مزیدخبریں