لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ انجری کے شکار ہوگئے جس کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مزاحمت کرنے والے آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہ آسکے اور ان کی جگہ شان مارش نے ایرون فنچ کے ہمراہ اننگز کا آغاز کیا۔