ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ‘پاکستان نے کوریا کو شکست دیدی

Oct 20, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں کوریا کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد، عمر بھٹہ اور رضوان سینئر نے ایک ایک گول کیا۔ مسقط اومان میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے میچ کے 12 ویں منٹ میں اعجاز احمد کے گول کی مدد سے برتری حاصل کی۔ چھ منٹ بعد دوسرے کوارٹر میں عمر بھٹہ نے بال کو جال کی راہ دیکھا کر مقابلہ دو جبکہ صفر کر دیا۔ ہاف ٹائم تک مقابلہ دو صفر رہا۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کے کپتان نے گول کر کے مقابلہ تین صفر کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں کے اختتام پر مقابلہ تین صفر کر دیا۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں کوریا ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے ایک گول کر کے ایک گول کے خسارہ کو کم کیا۔ میچ کا اختتام تین ایک سے پاکستان ٹیم کے حق میں ہوا۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں