لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو چکر آنے کی شکایت کے بعد سی ٹی سکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں پورے دن آرام کا مشورہ دیا ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن بیٹنگ کے دوران سرفراز احمد کی کلائی پر مچل سٹارک کی گیند لگی تھی جبکہ تیسرے روز انہیں دوبارہ سر پر گیند لگی۔پاکستانی کپتان نے رات کو سر چکرانے کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں احتیاطاً ہسپتال لے جایا گیا تاکہ سی ٹی سکین سے صورتحال واضح ہوسکے۔سرفراز کی صحت تسلی بخش ہے تاہم انہیں پورے دن آرام کا مشورہ دیا گیا ۔