لاہور (نوائے وقت نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عدالت نے سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا دونوں ملزموں کو متعدد مرتبہ طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیاکہ سی سی پی او لاہور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے رانا عبدالجبار اور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو استغاثہ میں طلب کر رکھا تھا۔ عدالت نے ملزم اے ایس وسیم اور اشرف کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔
سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) عثمان کے ناقا بل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Oct 20, 2018