لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بعض قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی پریس ریلیز نامکمل معلومات پر مبنی تھی۔ امریکن ایمبیسی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ویزا جاری کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ ویزا انٹرویو کے دوران ایمبیسی کی جانب سے کچھ مزید دستاویزات مانگی گئی تھیں، جو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے امریکن ایمبیسی کو مہیا کی جاچکی ہیں۔
چیف جسٹس کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ہائیکورٹ بار کی پریس ریلیز نامکمل معلومات پر مبنی: ترجمان عدالت عالیہ
Oct 20, 2019