حمید گل مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ہو گی‘ غم زدہ ہوں لیکن آج کشمیر ملین مارچ میں ضرور جاوں گی، عظمی گل

ملتان +راولپنڈی( سپیشل رپورٹر+نیوزرپورٹر)جنرل (ر)حمید گل مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ آج 20اکتوبربروز اتوار دوپہر 2.30 بجے آرمی بارڈ گرائونڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نماز جنازہ میں شرکت کے لیے راولپنڈی روانہ ہوگئے دریں اثناء نیشنل لیبر الائنس کا تعزیتی اجلاس چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل حمید گل کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیااور لواحقین کے لیے صبر و جمیل اور مرحومہ کے لیے دعاء مغفرت کی گئی۔جموں و کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ کی چیئر پرسن عظمی گل نے واضح کیا ہے کہ والدہ کی جدائی کا غم اپنی جگہ لیکن آج (اتوار کو ) ڈی چوک سے ایف نائن پارک تک کشمیر ملین مارچ میں ضرور شرکت کروں گی ۔ کیونکہ جہاں روزانہ ناحق نعشیں اٹھائی جا رہی ہوں اس عظیم قوم کے سامنے میرا غم بہت چھوٹا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات ہمارے خاندان کے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں اس موقع پر ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ غم میں شریک ہوئے ۔ عظمی گل نے کہا میرے والد جنرل حمید گل کا کشمیریوں سے وعدہ تھا کہ کشمیر رگ جاں نے بلایا تو جان ہتھیلی پر رکھ کر پہنچوں گا ۔ میری والدہ بھی آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کی نوید سننے کے لئے بے تاب رہیں میں والدین کے مشن کو لے کر چل رہی ہوں ۔ یہ کشمیر مارچ مقبوضہ کشمیر کی 80 لاکھ اسیر آبادی کے لئے ہے

ای پیپر دی نیشن