پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور امن و امان سے متعلق آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی 5نکاتی ٹی آو ار کے تحت کام کرے گی۔ کمیٹی امن و امان پر اثر انداز ہونے والوں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور وزیراعلیٰ و کابینہ کو تجاویز دے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، اکبر ایوب، سلطان خان ،گہرام ترکئی، مشیر قبائلی اضلاع اجمل وزیر، ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری داخلہ ڈی آئی جی سپیشل برانچ شامل ہیں قیام کے فوری بعد کمیٹی کا تعارفی اجلاس ہوا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اورڈاکٹرز ہڑتال کا جائزہ لیا گیا ۔ کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے براہ راست رابطہ کرنے پر اتفاق کیا۔