جاپان کے نئے شہنشاہ نارو اوتوئی کی تخت نشینی کی تقریب،صدر علوی ٹوکیو روانہ

Oct 20, 2019

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ ) جاپان کے نئے شہنشاہ نارو اوتوئی کی تخت نشینی کی تقریب میں دنیا کے ایک سو ملکوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ صدر علوی اتوار کے روز ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ انھیں حکومتِ جاپان نے شہنشاہ کی تخت نشینی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ صدر 20 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی جاپان میں اپنے قیام کے دوران جاپانی قیادت سے ملاقات کریں گے، وہ جاپانی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملیںگے۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہت قریبی ہیں۔ جاپان نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے اور جاپان پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں