پاکستان کی سلامتی اور امن برطانیہ کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے: شہزادہ ولیم

لندن(آئی این پی) برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے کوششیں برطانیہ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں، پاکستان برطانیہ کیلئے انتہائی اہم ہے، اسلام آباد آمد سے پاک برطانیہ تعلقات کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے کوششیں برطانیہ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر برطانیہ کی سڑکوں پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ برطانوی شہزادے نے مزید کہا یہی وجہ ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔ شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کی وجہ سے ہی برطانیہ میں لوگ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ہفتے ہم پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے سنتے رہے اور ہمیں اس دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...