نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی بدھ کومنائی جائیگی

Oct 20, 2019

کراچی (آئی این پی)محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی والدہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی 23اکتوبربدھ کومنائی جائیگی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جبکہ پیپلز پارٹی نے مختلف سیمینارز کا بھی اہتمام کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی بیوہ اور بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو 1929کو اصفہان (ایران) میں پیدا ہوئیں اور طویل علالت کے بعد 23 اکتوبر 2011کو دبئی میں انکا انتقال ہوا۔

مزیدخبریں