پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی انٹیلی جنس نے نائن الیون طرز کے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے کا کہنا ہے کہ انٹیلی جینس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا تھا جو طیارے کے اغواء کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2013 سے اب تک 60 حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔فرانسیسی وزیرداخلہ نے انٹیلی جینس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انٹیلی جینس سرگرم رہتی ہے اور عوام و ملک کے تحفظ پر روزانہ کی بنیادوں پر کام کرتی ہے۔ملزم پر دہشت گردی کی سازش کے الزامات عائد کرتے ہوئے 26 ستمبر کو باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔