5 سال سے کم عمر بھارتی بچوں میں 69 فیصد اموات کی وجہ غذائی قلت ہے: یونیسف

Oct 20, 2019

نئی دہلی(کے پی آئی)ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 69 فیصد اموات کی وجہ غذائی قلت ہے اس عمر میں ہر دوسرا بھارتی بچہ کسی نہ کسی صورت میں غذائی قلت سے متاثر ہے۔یونیسیف نے اسٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن 2019 کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 35فیصد بھارتی بچوں کی نشو و نما میں رکاوٹ ہیں ہیں۔ صرف 42 فیصد بچوں (چھے سے 23 مہینے کی عمر میں) کو مناسب وقت پر کھانا نہیں ملتا21 فیصد بچوں کو مناسب طورپر غذا ملتی ہے ۔رپورٹ میں ہندوستانی خواتین کی صحت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ہر دوسری خاتون میں خون کی کمی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں خون کی کمی سب سے زیادہ ہے۔ نوعمر لڑکیوں میں یہ نوعمر لڑکوں سے دوگنی ہے۔ ہندوستانی بچوں کے بیچ ہائی بلڈپریشر، کڈنی کی بیماری اور ذیابیطس جیسی بیماریاں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچے غذائی قلت سے متاثر ہیں۔پانچ سال سے کم عمر کے ہر پانچویں بچے میں وٹامن اے کی کمی ہے، ہر تیسرے بچے میں سے ایک میں وٹامن بی 12 کی کمی ہے اور ہر پانچ میں سے دو بچے خون کی کمی کے شکار ہیں۔

مزیدخبریں