واشنگٹن(اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے نجی ای میل اکاؤنٹ کے استعمال سے متعلق معاملے میں 38 افراد کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ محکمہ خارجہ نے تین برس سے جاری تفتیش کے بعد گزشتہ روز اپنی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر خفیہ معلومات کلنٹن کے ذاتی ای میل پر بھیجے جانے کے اکانوے کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں 38 افراد ملوث تھے، یہ تمام محکمے کے حاضر و سابق ملازمین ہیں اور ان کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے۔
ہلیری کلنٹن ای میل معاملے کی تفتیش مکمل:رپورٹ جاری
Oct 20, 2019