بیجنگ (آئی این پی/شنہوا) چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینے سے پرہیز کرے اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں انسانی حقوق کے پردے میں مداخلت بند کرے ،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو کی طرف سے لگائے گئے الزام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کیلئے وینزویلا الیکشن اقوام متحدہ کے اصول و ضوابط کے تحت ہوتے ہیں جہاں بین الاقوامی برادری کھلے طور پر ذمہ دارانہ اور قانونی انداز میں اظہار خیال کرتی ہے اگر کوئی اس الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرتا ہے تو وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اوراس کے ارکان کی اتھارٹی کو چیلنج کرتا ہے ترجمان نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینا بند کر دے اور اس حوالے سے دیگر ممالک کے اندورنی معاملا ت میں مداخلت سے باز رہے ورنہ عالمی برادری اس کی مخالفت کرے گی۔