واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانیکا دعوی دائر کرنے کی دھمکی دی ہے، سی این این نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو اس پر بھاری ہرجانے کا دعوی دائر کردیا جائے گا۔ دوسری جانب سی این این نے ٹرمپ کے خط کو عوامی مشہوری کا حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہائوس نے سی این این کے نامہ نگار جم اکاسٹا اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد جم اکاسٹا کا ایوان صدر میں رپورٹنگ کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا۔جس پر سی این این نے ٹرمپ انتطامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا تھا۔