ڈر کے مارے کٹھ پتلی وزیراعظم اور وزیروں اور مشیروں کو پریس کانفرنسوں کا ڈائریا ہوگیا، چانڈیو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم شروع ہو چکی ہے۔ آزادی مارچ بھی شروع ہونے والا ہے۔ ڈر کے مارے کٹھ پتلی وزیراعظم اور ان کے وزیرو اور مشیروں کو پریس کانفرنسوں کا ڈائیریا ہوگیا ہے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں رینجرز کا کردار بے نقاب ہو چکا ہے اس لئے جعلی جیت پر چھلانگیں مارنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھٹوز سے عوام کا عشق آمروں کے درباریوں کے ضمیر پر بوجھ ہی رہے گا۔ فردوس عاشق اعوان ہمیشہ سیادی گداگر ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں آٹھ وزرائ، مشیروں کی پریس کانفرنسیں ان کے خوف اور گھبراہٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں کیونکہ کٹھ پتلی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...