فیض احمد فیض کے نواسے‘ اداکار عدیل ہاشمی چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ مقرر

لاہور (کلچرل رپورٹر) ملک کے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے نواسے اور اداکار عدیل ہاشمی پنجاب فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین مقرر کر دیئے۔ عدیل ہاشمی کے بطور چیئرمین پنجاب فلم سینسر بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ عدیل ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ چاہتے ہیں پنجاب فلم سینسر بورڈ کے ممبران کو میرٹ پر لیا جائے۔ بورڈ کو مکمل کیا جائے گا اور پاکستان فلم کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ یاد رہے عدیل ہاشمی کی والدہ منیزہ ہاشمی لاہور آرٹس کونسل کی چیئرپرسن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...