بیلجیم میںدنیا کاایسا ریسٹورینٹ جہاں پینے کیلئے سیوریج کا پانی دیا جاتا ہے

کورنے (انٹرنیشنل ڈیسک)بیلجیئم کے شہر کورنے میں واقع یہ ریسٹورینٹ وہاں آنے والے کسٹمرز کو مفت پانی فراہم کرتا ہے جبکہ وہ یہ پانی باتھ روم اور واش بیسن کے پانی کو ری سائیکل کرکے حاصل کرتے ہیں۔ گسٹ ایواکس نامی اس ریسٹورینٹ میں فراہم کیے جانے والے اس ری سائیکل پانی کا ذائقہ بالکل عام پینے کے پانی جیسا ہی ہوتا ہے، اس ری سائیکل پانی کا رنگ عام پانی سے بالکل مختلف نہیں ہوتا۔ریسٹورینٹ میں اس پانی کو ری سائیکل کرنے کا مرحلہ کافی کٹھن ہے جس میں اسے 5 مراحل سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد یہ سیوریج کا پانی پینے کے پانی جیسا ہوجاتا ہے، پانی کو ان تمام تر مراحل سے گزارنے کے بعد یہ صاف پانی ریسٹورینٹ میںآنے والے افراد کو مفت میں فراہم کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن