روس:100 سے زائدآئی فونز کو جوڑ کر بنایا جانے والا گٹار

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں 100 سے زائدآئی فونز کو جوڑ کر بنایا جانے والا گٹار موسیقی میں استعمال کیا جانے لگاہے جو کہ عام طور پر لکڑی یا کسی اور دوسری چیز سے بنایا جاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی آپ سے کہے کہ ایک گٹار کو ’آئی فون‘سے جوڑ کر بنایا گیا ہے تو شاید آپ اس شخص کی بات پر یقین ہی نہ کریں۔دنیا کے مہنگے ترین سمارٹ فون ’آئی فون‘ کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔آرٹ مایر نامی لڑکے نے ایک ایسا گٹار تیار کیا ہے جس کا نام اس نے ’آئی کاسٹر‘ رکھا ہے اور اس گٹار کی خاصیت کا اندازہ ہم اس کے نام سے بھی لگا سکتے ہیں۔آئی کاسٹر گٹار کو بنانے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ گٹار باقی تمام گٹاروں جیسا نہیں ہے، اس گٹار کا نام رکھنے کی ایک اور وجہ یہ تھی کہ اس گٹار کی بناوٹ ’ٹیلی کاسٹر گٹار‘ جیسی ہے، اس گٹار کو بنانے کے لیے تقریباً 107 آئی فونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن