کراچی(صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران شہر قائد میں دن میں گرمی کی شدت زائد اور رات میں موسم خنک رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دبائو کراچی سے 1300 کلومیٹر دور بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور اس کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38سے 39ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ رات میں خشک ہوائوں کے باعث خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔
بحیرہ عرب میںکم دباؤ کے باعث کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں
Oct 20, 2019