جھنگ: پاور لومز کی بندش‘ زائد بلوں کیخلاف مزدوروں کی احتجاجی ریلی

جھنگ(نامہ نگار) لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ورکروں نے پاورلومزکی بندش اور فیسکو کی اووربلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس کی قیادت مرکزی چیئر مین بابا عبدالطیف انصاری نے کی۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہورہے ہیں،حکومت نے نوٹس نہ لیا تو مزدوروں کا سیلاب سڑکوں پر امڈ آئیگا ۔ دوسری جانب فیسکو حکام نے جلتی پر تیل چھڑک کر صارفین پر اووربلنگ کا بم گرا دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور پاور لومز کو چلانے کے احکامات جاری کرے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اوور بلوں کا سدباب کرے ورنہ مزدوروں کا سیلاب سڑکوں پر آکر دمادم مست قلندر کرنے پر مجبور ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...